
Champions Trophy, ICC Champions Trophy 2025, Australia vs India
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا بھارت کو فتح کے لیے ہدف
champions trophy 2025 Australia vs India semi final
دبئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری اس اہم مقابلے میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 4 رنز پر گر گئی، جب اوپنر کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کینگروز کو دوسرا نقصان 54 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، جب جارحانہ کھیل پیش کرنے والے ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مارنس لیبوشگن 29 رنز بنا کر 110 کے اسکور پر، جبکہ جوش انگلس 11 رنز بنا کر 144 کے اسکور پر پویلین واپس چلے گئے۔ پانچویں اور چھٹی وکٹ بالترتیب 198 اور 205 کے مجموعی اسکور پر گری، جہاں کپتان اسٹیو اسمتھ 73 رنز اور گلین میکسویل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ان کی ٹیم کا ہدف ایک بڑا اسکور بنا کر بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈالنا ہے۔ دوسری جانب، بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ اسپنرز کے ذریعے آسٹریلوی بیٹنگ لائن پر حملہ کریں گے۔
Champions Trophy, ICC Champions Trophy 2025, Australia vs India, Champions Trophy semi-final, Australia cricket team, India cricket team, Australia vs India semi-final, Dubai cricket match, Steve Smith, Rohit Sharma, Australia batting, India bowling, Adam Zampa, Shreyas Iyer, Ravindra Jadeja, Mohammed Shami, Glenn Maxwell, Marnus Labuschagne, Travis Head, cricket news, sports updates, ICC tournament, cricket rivalry, live cricket updates, Champions Trophy final, Australia vs India match preview, cricket highlights, spin vs pace battle